موڑکھنڈا(خصوصی رپورٹ) دریائے راوی کے ملحقہ علاقہ ٹھاکرکی گا ئوں میں ایک بزرگ بقصائے الٰہی وفات پا گیا جس کی میت کو قبرستان پہچانا ہے اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کشتیوں کے ساتھ وہاں پہنچی واٹر ریسکیو ٹیموں نے میت کو نہایت احترام کے ساتھ تدفین کے لئے کشتیوں کے ذریعے بحفاظت بھچوکی پار قبرستان پہنچایا بقضائے الٰہی وفات پانے والے بزرگ کی شناخت 63 سالہ شیر علی کے نام سے ہوئی۔