چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا

    اسلا م آباد(آئی این پی ) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1 (C-1) نے مسلسل 400 دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا  ۔پی اے  ای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔