ملزمہ رضوانہ نے شوہر مشتاق کو نشہ اور چیز کھلا ئی منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر دیا، تفتیش میں سب اگل دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں گھریلو نا چاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کر دیا اورملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیاایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم کے مطابق شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اسکے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کوتحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمہ رضوانہ یاسیمن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہیایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں