بیجنگ (آئی این پی )چین میں ایک شخص نے ریلوے سٹیشن پر دل کا دورہ پڑنے سے گرنے کے بعد سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ اس نے ہوش میں آنے کے بعد کہا مجھے کام پر جلدی جانے کی ضرورت ہے۔سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ 4فروری کو صوبہ ہنان کے شہر چانگشا کے ایک ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔ 40سالہ شخص ٹرین میں سوار ہونے کے لیے قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک گر گیا۔ ریلوے سٹیشن کا عملہ اور ایک ڈاکٹر نے فوراً اسے بچانے کے لیے پہنچ کر ہنگامی حالت میں کام کیا۔ اس شخص کو تقریبا 20 منٹ کے بعد ہوش آیا۔ ہوش میں آنے کے بعد اس شخص نے اپنے پہلے الفاظ سے سب کو حیران کر دیا۔ مجھے کام پر جانے کے لیے تیز رفتار ٹرین لینے کی ضرورت ہے۔