پاکستانی حاجی کو دوران حج 5بار ہارٹ اٹیک، میڈیکل ٹیم نے جان بچالی

اسلام آباد (آئی این پی )رواں سال حج کے دوران 5بار ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری کی جان بچالی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے 42سالہ شہری کو حج کے دوران 5بار دل کا دورہ پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حاجی کو ایسٹ عرافات ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں طبی عملے کی کوششوں کے بعد ان کی جان تو بچالی لی گئی لیکن صحت میں خرابی کے باعث مریض وینٹی لیٹر پر ہی رہا۔ مریض کو مزید علاج کیلئے ائیرلفٹ کے ذریعے مکہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں مریض کے دل کی شریانوں کو کھولنے کیلئے انجیوپلاسٹی کی گئی اور پھر خون کی گردش کو رواں رکھنے کیلئے دل میں امپیلا (مکینیکل ڈیوائس) بھی لگائی گئی۔