ہارٹ اٹیک سے قبل دکھنے والی 4 بڑی علامات کی نشاندہی

واشنگٹن (آئی این پی )ایک تحقیق میں ماہرینِ امراضِ قلب نے دل کے دورے (ہارٹ اٹیک ، فالج (اسٹروک)  اور ہارٹ فیل سے پہلے ظاہر ہونے والی چار اہم انتباہی علامات کی نشاندہی کی ہے۔حالیہ بین الاقوامی اس تحقیق میں شامل ماہرین کے مطابق، تقریبا 99.6 فیصد مریضوں میں ان میں سے کم از کم ایک خطرناک علامت ضرور پائی گئی۔یہ تحقیق امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین نے مشترکہ طور پر کی۔ اس میں جنوبی کوریا کے 93 لاکھ سے زائد افراد اور امریکہ کے 6 ہزار 800 سے زیادہ بالغ افراد کے صحت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے دوران ماہرین نے دل کی بیماریوں سے منسلک چار بنیادی خطرے کے عوامل کی نشاندہی کی جس میں ہائی بلڈ پریشر ،کولیسٹرول کی زیادتی،خون میں شوگر کی بلند سطح اور سگریٹ نوشی شامل ہیں ۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فینبرگ اسکول آف میڈیسن کے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر فلِپ گرین لینڈ کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ دل کے دورے یا دیگر امراضِ قلب میں مبتلا ہونے سے پہلے تقریبا ہر مریض کو ایک یا زیادہ بڑے خطرے والے عوامل کا سامنا ہوتا ہے۔ڈاکٹر گرین لینڈ کے مطابق، اب توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ان قابلِ علاج خطرات کو قابو میں رکھنے کے مثر طریقے تلاش کیے جائیں