زنجیروں میں جکڑے کھوجیوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )کھوجی کتوں سمیت 4افراد کے اغواء کامعاملہ ،کچہ کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے مغویوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،کارروائی شروع۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل چوری شدہ ٹریکٹرکی تلاش کیلئے کھوجی کتوں سمیت جانیوالی والی ٹیم کو ڈاکوؤں نے ٹریپ کے ذریعہ اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور کچہ کے علاقہ میں منتقل کردیاتھا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس کے تعاقب کے باوجود ڈاکو ٹیم کو اغوا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز کچہ کے نامعلوم ڈاکوؤں نے کھوجی کتوں کی ٹیم کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔