غزہ (آئی این پی )غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔28دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں بغیر کسی مقدمے کے حراست میں رکھا گیا ہے۔