رانا ثنا اللہ آج سینیٹ میں حلف

ثنا اللہ نے 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں ریکارڈ 250 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ آج منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی عدالتی سزا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ رانا ثنا اللہ نے 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں ریکارڈ 250 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ مارچ 2027 تک سینیٹر رہیں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو درخواست کی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے بعد والی سیٹ الاٹ کی جائے۔ رانا ثنا اللہ کے حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز کی تعداد 22 ہو جائے گی۔