رانا ثنا اللہ آج سینیٹ میں حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں آج  سینیٹ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر حلف اٹھائیں گے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چودھری  کی عدالتی سزا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ رانا ثنا اللہ نے 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں ریکارڈ 250 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ مارچ 2027 تک سینیٹر رہیں گے۔