نئے روٹ پرالیکٹرک بس آپریشن اکتوبر کے پہلے ہفتے شروع ہونے کا امکان
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے باسیوں کیلئے آئندہ ماہ مزید 35الیکٹرک بسیں لاہور پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق نئی الیکٹرک بسیں کینال روڈ روٹ پر ٹھوکر سے جلو موڑ تک چلائی جائینگی۔نئی بسوں کی آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے اورنئے روٹ پر بس آپریشن اکتوبر کے پہلے ہفتے چلنے کا امکان ہے،نئی بسوں کی آمد پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سے قبل شہر میں 27الیکٹرک بسیں گرین ٹائون تا ریلوے سٹیشن روٹ پر چل رہی ہیں۔