طلبہ ،بزرگوں، خواتین،خصوصی افراد کو سفری مشکلات کا سامنا :درخواست گزار
عدالتی حکم عدولی پر ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنیکی استدعا
لاہور(خصوصی رپورٹس )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں نہ چلانے کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مانگا منڈی سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہیجس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مانگا منڈی کے طلبا و طالبات محفوظ اور سستی سفری سہولت سے محروم ہیں، طالبات گھنٹوں بس سٹاپس پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں،بزرگوں، خواتین اور خصوصی افراد کو بھی روزانہ سفری مشکلات کا سامنا ہے،مانگا منڈی روٹ پر الیکٹرک بسیں چلانا اہم عوامی ضرورت ہے، عدالت نے الیکٹرک بسوں کو چلانے کے حکم کیلئے درخواست دادرسی کیلئے ٹرانسپورٹ حکام کو بھجوا ئی،عدالتی حکم کے باوجود ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت کے 12 اکتوبر 2025 کی پاسداری نہیں کی گئی، عدالت ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔