عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,505 ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جہاں فی تولہ سونا 2,000 روپے اضافے کے بعد 472,862 روپے اور فی دس گرام سونا 1,714 روپے بڑھ کر 405,402 روپے ہو گیا۔ماہرین کے مطابق اس اضافے کے بعد صارفین اور سرمایہ کاروں کی سونے کی خرید و فروخت میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔