پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور نے 27 ستمبر کے جلسے میں پیش آنے والی بدنظمی اور پولیس تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

صدر ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جلسے کے دوران صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور انتظامی کمزوریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قادر نواز ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر عامر سہیل خلیل اور نائب صدر رفیع اللہ بھی شامل ہیں۔کمیٹی اپنی سفارشات ضلعی تنظیم کو پیش کرے گی جو بعد ازاں پارٹی اراکین اور عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ آئندہ ضلع پشاور میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کی ذمہ داری صرف ضلعی تنظیم پر ہوگی اور متعلقہ پارلیمنٹیرینز، صوبائی و حکومتی عہدیداران کی مکمل معاونت میسر ہوگی۔

اضافی طور پر اجلاس میں میئر تحصیل متھرا کے ایک کارکن کے ساتھ نامناسب سلوک کی مذمت کی گئی اور میئر کی جانب سے معذرت کا خیر مقدم کیا گیا۔ آخر میں ضلع پشاور تنظیم نے ملک بھر سے آنے والے تمام مہمانوں سے دل آزاری پر معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔