اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق درخواست پر سماعت منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق درخواست پر سماعت منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر مقررہ سماعت آج نہ ہو سکی۔

عدالت نے آج (پیر) کی کاز لسٹ منسوخ کر دی، جس کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔یہ کیس جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں مقرر تھا، جہاں اس پر کارروائی ہونا تھی۔عدالت پہلے ہی اس درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر چکی ہے۔درخواست ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ازدواجی ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔