یومِ آزادی پر گوگل کا سبز ہلالی پرچم والا خصوصی ڈوڈل

یومِ آزادی پر گوگل کا سبز ہلالی پرچم والا خصوصی ڈوڈل

ویب ڈیسک: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے، جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام واضح طور پر نمایاں ہے۔عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں اہم مواقع، تہواروں، بین الاقوامی ایونٹس اور ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیات کے اعزاز میں اکثر اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی گوگل نے 14 اگست کے موقع پر یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنا خصوصی ڈوڈل ڈیزائن کیا ہے، جو نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ دنیا بھر میں دیکھنے والوں کو پاکستان کی ثقافت اور حب الوطنی کا احساس دلا رہا ہے۔