دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا مخصوص ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے۔ اس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آ رہا ہے، جو اس خاص دن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔گوگل، جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے، اکثر اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی شخصیات کی مناسبت سے اپنے ڈوڈلز میں تبدیلی کرتا ہے۔اس سال بھی، اہم قومی مواقع کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنا خصوصی ڈوڈل تیار کیا ہے، جو ملک کی آزادی اور آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔