نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم کا طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال

نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم کا طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال

گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم کا طویل علالت کے بعد ٹورنٹو میں انتقال ہو گیا ہے۔

 نجم شیراز والدہ کی علالت کے باعث عارضی طور پر کینیڈا میں موجود تھے۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ جامع مسجد کوپر روڈ مسی ساگا میں نمازِ جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔نجم شیراز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا سے دین کی طرف آنے میں والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی زندگی بھر یاد رہے گی، اور وہ ان کے مشن میں سب سے بڑی مددگار رہیں۔