ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹس تبدیل
ہزارہ ایکسپریس کی ڈ نگہ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، سرگودھا،سٹیشن پر بکنگ بندکر دی گئی
لاہور (آ ئی این پی)ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث متعدد ٹرینوں کے روٹ تبدیل کردیئے گئے اور پچھلے روٹس پر موجودریلوے اسٹیشنز پر ان ٹرینوں کی ایڈوانس آن لائن بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس کی مخصوص اسٹیشز پر بکنگ بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان میں سے پاکستان ایکسپریس کیلئے علی پورچٹھہ، حافظ آباد، سانگلہ ہل، چک جھمرہ اسٹیشن، پاکستان ایکسپریس کیلئے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، شورکوٹ، عبدالحکیم اسٹیشنز پر بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس کی دنگہ، لالہ موسیٰ، منڈی بہاؤالدین اسٹیشن، ملت ایکسپریس کی ملکوال، سرگودھا، چینوٹ، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن، رحمان بابا ایکسپریس کیلئے علی پور چٹھہ، حافظ آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، ٹوبہ کیلئے ایڈوانس بکنگ بند کردی گئی ہے، اس کے علاوہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی دنگہ، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، سرگودھا، جھنگ، شورکوٹ اسٹیشن پر بکنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔