پہلے دن سے کہہ رہا ہوں پی ٹی آئی قیادت مخلص نہیں:عمران اسماعیل

یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور باہر موج میلہ لگا رہے،  عامر کیانی 
کراچی (آئی این پی )سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر برس پڑے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے جلسہ میں جوتے دکھائے گئے،  جلسے میں ان کو گالیاں دی گئیں ان پر لعنتیں بھیجی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ قیادت مخلص نہیں ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور باہر موج میلہ لگا رہے ہیں