سوائے اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات بڑھانے کے کچھ نہیں کیا گیا
تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں، سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے:گورنر
مجھے یقین ہے بانی پی ٹی آئی وزیراعلی کو ایسا مشورہ نہیں دینگے جوملک کیخلاف ہو، سہیل آفریدی بردباری سے معاملات کو آگے لیکر چلیں، خیبر پختونخوا میں معاملات جذبات سے نہیں عقل سے لیکر چلنے ہیں،سابق
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو حقائق سے آگاہ نہیں رکھتی ،۔ سوائے اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات بڑھانے کے کچھ نہیں کیا گیا، تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں، سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔ میڈیا چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑی یا ہم سے چھڑوائی گئی، وہ ہم جانتے ہیں۔ ہم ماضی میں ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں