بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی رائٹ سائزنگ کا عمل تیز

اثاثہ جات ،ملازمین ،صارفین کی تعداد،بلنگ اور دیگر تفصیلات طلب
لاہور (خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کی رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کردیا۔وزارت پاور ڈویڑن نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے اثاثہ جات ،ملازمین اور صارفین کی تعداد،بلنگ اور دیگر تفصیلات مانگ لیں۔ تمام کمپنیوں کو تفصیلات حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر ارسال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تفصیلات کی روشنی میں ملازمین کی چھانٹیوں کا عمل شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کے مالی حالات،بلنگ اور مختلف محکمہ جات کے ذمہ واجبات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔