نیویارک(آئی این پی )عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس پر خاص طور پر طبی، قانونی اور مالی نوعیت کے حساس معاملات میں مکمل اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔امریکا میں قانونی ماہرین اپنے مکلین کو واضح ہدایات جاری کر رہے ہیں کہ وہ اے آئی چیٹ بوٹس کو قابلِ اعتماد رازدار نہ سمجھیں، کیونکہ ایسے معاملات جہاں قانونی ذمہ داری یا آزادی دا پر ہو، وہاں یہ مشورہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔