جدہ (آئی این پی )امریکہ اور برطانیہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد سے خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو ایک مسترد شدہ ریاست کی جانب سے خطرہ درپیش ہے۔عرب نیوز کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے نو ستمبر کو اسرائیل کی جانب سے دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود حماس کے رہنمائوں پر کئے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور اس کے مکمل خاتمے کے معاہدے پر بات چیت کیلئے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے ایسے موقع پر اسرائیلی حملے کو غداری قرار دیتے ہوئے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنی سلامتی کے حوالے سے اپنی اپروچ پر نظرثانی کریں۔ کو ریاض کے ڈپلومیٹیک کوارٹر کے کلچرل پیلیس میں عرب نیوز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہونے والی تقریب ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی خودمختاری پر حملہ اسرائیل کی جارحیت اور غداری ہے۔