پابندیاں بلا جواز، تمام ممالک غیر قانونی صورتحال کو تسلیم کرنے سے گریز کریں
ایسی کارروائی جو ایرانی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچائے گی سخت جواب دیا جائے گا
تہران(آئی این پی )ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، تمام ممالک کو چاہیے کہ اس غیر قانونی صورتحال کو تسلیم کرنے سے گریز کریں،ان اقدامات کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں یورپی طاقتوں کی قرارداد کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام پر دوبارہ ہتھیاروں کی پابندی اور دیگر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں،ایران نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا، اور کسی بھی ایسی کارروائی کو جو ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچائے گی، مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا