پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے
پیر سے جمعہ تک ڈنمارک کی فضائی حدود میں شہری ڈرون نہیں اڑا سکے گا
کوپن ہیگن(آئی این پی ) ڈنمارک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ملک بھر میں تمام شہری ڈرون پروازوں پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ اقدام یورپی یونین سمٹ کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے، جس میں یورپی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ٹرانسپورٹ کے وزیر تھامس ڈینیل سن نے کہا کہ پیر سے جمعہ تک ڈنمارک کی فضائی حدود میں کوئی بھی شہری ڈرون نہیں اڑایا جا سکے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے سے یہ خطرہ ختم ہو جائے گا کہ دشمن ڈرون اور قانونی ڈرون میں فرق کرنا مشکل ہو۔وزارت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے