لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ملازمین کے سماجی تحفظ آرڈیننس 1965 میں مزید ترامیم کی تجویز، پنجاب اسمبلی میں صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ترمیمی بل 2025 پیش، بل ن لیگ کے رکن امجد علی جاوید نے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا۔مزید براں محفوظ ملازمین کا نمائندہ صرف رجسٹرڈ ورکرز یونین کارکن ہوگا۔نمائندہ کم از کم پانچ سال تک ادارے کا مستقل حصہ دار ہونا لازمی قرار کرنے کی تجویز دی گئی۔ بل میں لکھا گیا کہ ٹیکس نادہندہ و شراکت دار کو محفوظ ملازمین کا نمائندہ نامزد نہیں کیا جا سکے گا۔ ترمیم کے تحت پنجاب اسمبلی کے دو اراکین بھی بورڈ میں شامل ہوں گے، دو اراکین اسمبلی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کریں گے