ٹرمپ کے کہنے پر بھی عہدہ نہیں چھوڑوں گا: سربراہ امریکی فیڈرل ریزرو

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پال نے کہا ہے کہ اگر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکم دیں گے تو بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔پال نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان سے پوچھا گیا تو کیا وہ استعفیٰ دیں گے تو جواب میں جیروم پال نے نہیں کہا۔