پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدت کاری حکومت کی ترجیح ہے:عالمی یومِ بحری تجارت پرپیغام
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے۔عالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے، بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدت کاری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے، اور انہیں علاقائی تجارتی مراکز میں بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، بحری پالیسیوں میں بھی اصلاحات جاری ہیں اور قومی شپنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لئے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لئے اہم اقدامات جاری ہیں، پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا مرحلہ وار نفاذ جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہوگا