یو اے ای کیساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے:آصف زداری

امیدہے دونوں مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو  وسعت دیتے رہیں گے:سبکدوش ہونیوالے سفیر سے گفتگو
  اسلام آباد ( آن لائن )متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبید الزعابی نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔اس موقع پر صدر زرداری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور فروغ دینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔صدرِ مملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کامیاب مدتِ سفارت پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مشکل وقتوں میں پاکستان کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔صدر زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو مزید وسعت دیتے رہیں گے۔