سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم معطل کردیا

آئینی بینچ نے  جسٹس طارق محمود  جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دیدی‘ فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس ،سماعت آج بھی ہوگی
حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا: جسٹس طارق جہانگیری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود  جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ کا حکم نامہ معطل کردیا۔عدالت نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت  آج  تک ملتوی کردی۔دریں اثنائجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے   حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔عدالت عظمی میں درخواست پر سماعت سے قبل صحافی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سوال کیا۔  صحافی نے سوال کیا کہ کراچی یونیورسٹی نے آپ کی ڈگری منسوخ کر دی، کیا عدالت جائیں گے؟ جس پر جسٹس جہانگیری نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔