اسلام آباد(آئی این پی )جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی