اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے کیس کی سماعت آج پیرکوہوگی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے ایڈووکیٹ منیر اے ملک بطوروکیل پیش ہوں گے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیںجسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے درخواست دائر کی تھی جبکہ گزشتہ روز انکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر 20 ستمبر کو 4247 نمبر الاٹ کر دیا تھا۔