چین اور امریکہ نے تجارتی جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے دوران طے پایا ہے۔چینی وزارت تجارت کے مطابق، تجارتی مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے خلاف برآمدی کنٹرول سے متعلقہ اقدامات کو ایک سال کے لیے معطل کیا جائے گا۔اس معاہدے کے تحت، چین اور امریکا فینٹی نائل اور زرعی مصنوعات کی تجارت میں توسیع سمیت دیگر امور پر بھی متفق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک ٹک ٹاک سے متعلق مسائل کو بھی مناسب طریقے سے حل کرنے پر رضامند ہیں۔یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کو کم کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کی جانب اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔