ترقی اب کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی:احسن اقبال

 ترقی اب کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی:احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج کا دور تیز رفتار تبدیلیوں کا ہے، اور ترقی اب کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر ہوگی۔

 انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے سول سروس اصلاحات دوبارہ شروع کی ہیں، جن میں نیا اسمارٹ سول سروس ماڈل میرٹ، جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سی ایس ایس امتحانات میں زیادہ تر امیدوار انگریزی میں فیل ہو جاتے ہیں، اور ڈیجیٹلائزیشن سے گورننس کا نظام بہتر اور مربوط ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی بدولت شہری زیادہ باشعور اور آگاہ ہو چکے ہیں، اور پالیسی سازی میں مشاورت و شمولیت کے عمل میں بہتری آئی ہے۔