آئی سی سی رینکنگ ، 2 نئے کھلاڑی نمبر ون پوزیشن پر قابض

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ میں جنوبی افریقا اور بھارت کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بولر اور آل راؤنڈر کا اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بہترین بلے باز بن گئے۔مارکو جینسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں پانچ اہم وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقا کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس کارکردگی کے بعد وہ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں پانچ درجے ترقی کرکے پہلے نمبر پر پہنچ گئے اور مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی انہوں نے بھارت کے رویندرا جدیجا کی چار سال سے زائد عرصے پر مشتمل حکمرانی ختم کر دی۔