نئی رینکنگ ، بیٹنگ میں ٹریوس ہیڈ اور بائولنگ میں راشد خان کی پہلی پوزیشن

بابر اعظم 5 درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر آ گئے
لاہور (فضیلہ خان)آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 5 درجہ ترقی کے بعد ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر آ گئے، ستمبر 2024 کے بعد بابر اعظم دوبارہ ٹیسٹ بیٹرز کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 25 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد ٹیسٹ بیٹرز میں 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اسپنر ساجد خان 5 درجہ ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 30 ویں پوزیشن پر آ گئے۔  ساجد خان ٹیسٹ آل رانڈرز کی رینکنگ میں بھی 5 درجے بہتری کے ساتھ 32 ویں نمبر پر آ گئے۔نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں  جبکہ بھارت کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ اور راویندرا جدیجا ٹیسٹ آل رانڈرز میں نمبر 1 پوزیشن پر موجود ہیں۔آئی سی سی کے مطابق افغان کپتان راشد خان نے ون ڈے بالنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔علاوہ ازیں افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز 3 درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 11 ویں نمبر اور افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی 4 درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔