نیویارک(آئی این پی ) امریکی ریاست ٹینیسی کی رہائشی عمر رسیدہ خاتون کو مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے فیشل ریکگنیشن سافٹ ویئر کی غلطی کے باعث تقریبا 6 ماہ جیل میں گزارنا پڑ گئے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ 14 جولائی 2025 کا ایک واقعہ ہے جب پولیس نے اینجلا لپس نامی عمر رسیدہ خاتون کو ان کے گھر سے بچوں کی دیکھ بھال کرتے وقت گرفتار کر لیا، اور حیران کن طور پر انہیں شمالی ڈکوٹا میں بینک فراڈ کیس میں مفرور قرار دے کر جیل بھیج دیا، حالانکہ بزرگ خاتون نے کبھی اس ریاست کا سفر تک نہ کیا تھا۔