لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس ون موٹر سائیکل پر ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے والے ملزم موسی افتخار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موبائل فوٹیج میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پابندی کے باوجود موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ملزم ٹولیوں کی شکل میں نکلتا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات کے پچھلے پہر ون ویلنگ کرتا تھا، شاد باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو موٹر سائیکل پر زگ زیگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ،تیار کی گئی موٹر سائیکل کو بھی پولیس نیتحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔