پنجاب میں سڑکوں پر خشک جھاڑو لگانے پر پابندی

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ماحولیات پنجاب نے عوامی مقامات اور اہم شاہراہوں پر پانی چھڑکاؤ کے بغیر جھاڑو لگانے اور چونے کے پاؤڈر سے صفائی پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ڈی جی محکمہ ماحولیات پنجاب عمران حامد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دھول اورمٹی کئی گھنٹے تک فضا میں رْک سکتی ہے جو اسموگ کا بڑا سبب بنتی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی سویپنگ سے دھول مٹی فضا کو آلودہ بناتی ہے، رواں سیزن میں شاہراہوں کی پانی کے اسپرے کے ساتھ سویپنگ لازمی ہے جبکہ چونے کے پاؤڈر سے صفائی پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔