افغانی باشندے کو خفیہ طور پر پناہ دینے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)افغانی باشندے کو خفیہ طور پر پناہ دینے والا گرفتار کرلیا گیا ذرائع کے مطابق رائیونڈ پولیس نے افغان باشندے کو پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کر لیاپولیس نے افغان باشندے اور پناہ دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم احمد خاں نے افغان باشندے حلیم خان کو خفیہ پناہ دے رکھی تھی، پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔