پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں اہم اور تاریخ ساز پیش رفت ہوئی ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، چین نے پاکستانی خلاباز کے مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری خلائی منصوبے کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستانی خلاباز مختصر مدت کے لیے پےلوڈ ایکسپرٹ کے طور پر اس مشن میں حصہ لیں گے۔ یہ شمولیت خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدت کے منصوبے کے تحت ہے، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین خلائی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید برآں، پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، اور مشترکہ تربیتی پروگرام سے دونوں ممالک کے خلائی ماہرین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ اس پیش رفت سے پاکستان اور چین کے خلائی شعبے میں روابط مستحکم ہوں گے اور مشترکہ ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔