پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتہ شاندار رہا، جہاں 100 انڈیکس نے ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح قائم کی۔
ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4,347 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 145,382 پر بند ہوا، جبکہ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس 5,372 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا۔ہفتے کی بلند ترین سطح 146,813 اور کم ترین سطح 141,440 ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 435 ارب روپے اضافے سے بڑھ کر 17,342 ارب روپے ہو گئی۔