آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں عدنان سمیع خصوصی البم ریلیز کریں گے

آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں عدنان سمیع خصوصی البم ریلیز کریں گے

نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عدنان سمیع کے مطابق اس خصوصی البم میں چار کلام شامل ہوں گے، جو آیت اللہ علی خامنہ ای کی خدمات، قیادت، استقامت اور ان سے عقیدت کے موضوعات پر مبنی ہوں گے۔گلوکار کا کہنا ہے کہ اس البم کے ذریعے وہ سابق ایرانی رہنما کی یاد اور ان کے کردار کو موسیقی کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کریں گے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہادت کے چار ماہ بعد ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق چھ روزہ سوگ کی تقریبات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔یہ اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ موسیقی کے شائقین اس خصوصی البم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔