صبا قمر کا انکشاف: ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا

صبا قمر کا انکشاف: ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل دورانِ شوٹنگ ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تشخیص کے بعد یہ معلوم ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد ان کی انجیوگرافی کی گئی۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھ کر ایک ماہ کے لیے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ صحت یابی کے عمل کو مکمل کر سکیں۔صبا قمر نے اپنی بات چیت میں بتایا کہ دل کا دورہ صرف کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ ذہنی دباؤ، جسمانی مشقت اور دیگر عوامل بھی دل کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالت کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مگر ذہنی دباؤ بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے ہمیں اپنی ذہنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اداکارہ نے اپنی مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لیں اور اسے نظر انداز نہ کریں کیونکہ اس کے اثرات جسمانی صحت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یکم اگست کو شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ کا آرام تجویز کیا۔ اس واقعہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں وہ اسپتال میں دیکھیں جا سکتے ہیں۔صبا قمر نے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے اور اپنی کہانی سے لوگوں کو آگاہی دینے پر زور دیا ہے تاکہ دیگر افراد بھی اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔