سونے کی قیمت میں مزید کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ہوا

سونے کی قیمت میں مزید کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ہوا

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آفی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3965 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔اس عالمی کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب، ایک تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے پر برقرار ہے۔ اس کمی کے رجحان سے صارفین کو سونے کی خریداری میں راحت مل سکتی ہے۔