آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر فی اونس ہو گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11,000 روپے سستا ہو کر 468,262 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونا 9,430 روپے کم ہو کر 401,459 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ایک تولہ چاندی بھی 340 روپے کی کمی کے بعد 7,484 روپے پر آ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر مہنگا ہوا تھا، اور مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15,200 روپے تک پہنچ چکا تھا۔