عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1000 روپے سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1000 روپے سستا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل پانچویں دن کمی ریکارڈ کر رہی ہے۔ اس دوران فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو گیا جبکہ فی اونس سونا 10 ڈالر کم ہو کر نئی سطح پر آ گیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا اب 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے پر دستیاب ہے، جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے پر آ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد نئی قیمت 3344 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 4072 روپے پر مستحکم ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 38.79 ڈالر پر برقرار ہے۔