چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کا ارادہ نہیں، کینیڈین وزیراعظم

 کینیڈا خود کو منظم طریقے سے تباہ کر رہا ہے، چین کے ساتھ معاہدہ تباہ کن ہوگا،  ٹرمپ 
اوٹاوا، واشنگٹن (آ ئی این پی )کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ چند شعبوں میں ٹیرف میں کمی تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ چین یا کسی نان مارکیٹ اکانومی کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کا ارادہ نہیں۔کینیڈین وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بعد سامنے آیا۔دوسری جانب   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا خود کو منظم طریقے سے تباہ کر رہا ہے، چین کے ساتھ معاہدہ کینیڈا کیلئے تباہ کن ہوگا۔سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدہ کینیڈا کی تاریخ کے سب سے خراب معاہدوں میں سے ایک ہوگا، کینیڈا کی زیادہ تجارت امریکا کے ساتھ ہے، میں چاہتا ہوں  کینیڈا زندہ اور خوشحال رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کامیابی سے اور مکمل طور پر  کینیڈا پر قبضہ کر رہا ہے، امید ہے چین کینیڈا کی آئس ہاکی کو چھوڑ دے گا۔