ایک اور سکھ شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل

کینیڈا میں درشن سنگھ بزنس مین کو ایبٹسفورڈ شہرمیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا
ٹورنٹو (آئی این پی) بھارتی شرپسندوں کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ کمیونٹی غیر محفوظ ہوگئے،ایک اور سکھ شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔کینیڈا میں درشن سنگھ نامی بزنس مین کو ایبٹسفورڈ شہرمیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا، بھارت سے تعلق رکھنے والے بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کی۔سیکھ فارس جسٹس کا کہنا ہے،درشن سنگھ کوبھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ نے قتل کیا،قاتلوں کو بھارتی قونصلیٹ کی حمایت حاصل ہے۔